hazrat zahra, bibi fatima, fatima zahra

ولادت جناب فاطمه سلام اللہ علیہا

جب جناب خدیجہ کی حاملگی کی مدت ختم ہوئی اور ولادت کا وقت آپہنچا، جناب خدیجہ دردِ زہ میں تڑپ رہی تھیں اسی دوران کسی کو اپنی سابقہ سہیلیوں اور قریش کی عورتوں کے پاس روانہ کیا اور پیغام دیا کہ پرانے کینہ کو فراموشی کردو اور اس خطرناک موقع پر میری فریاد رسی کرو اور بچے کی ولادت میں میری مدد کو آؤ۔
تھوڑی دیر کے بعد وہ شخص روتے ہوئے جناب خدیجہ کے پاس واپس آیا اور کہا کہ جس کے گھر کا دروازہ میں نے کھٹکھٹایا اس نے مجھے اندر نہیں آنے دیا اور تمہای خواہش کو رد کرتے ہوئے سب نے یک زبان کہا کہ خدیجہ سے کہہ دو کہ تم نے ہماری نصیحت قبول نہ کی تھی اور ہماری مرضی کے خلاف ایک فقیر یتیم سے شادی کرلی تھی اس لئے نہ ہم تمہارے گھر آسکتے ہیں اور نہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں۔
جب جناب خدیجہ نے کینہ پرور عورتوں کا یہ زبانی زخم لگانے والا پیغام سنا تو تمام سے چشم پوشی کرتے ہوئے اپنے خالق دو جہان خدا کی طرف متوجہ ہو گئیں، اس وقت اللہ کے فرشتے اور جنت کی حوریں اور آسمانی عورتیں آپ کی مدد کے لئے آئیں اور آپ اللہ تعالی کی غیبی مدد سے بہرہ ور ہوئیں اور جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا نے جو آسمانی نبوت کا چمکتا ہوا ستارہ تھا اس جہاں میں قدم رکھا۔
اور اپنے نور ولایت سے مشرق و مغرب کو روشن و منور کر دیا۔
(سیرہ ابن ہشام ج ۲ ص ۳۴)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *